لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی یکم اپریل کو رات 8 بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور تین اپریل کو کراچی میں ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ٹیم میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد(کپتان)، حسین طلعت ، فہیم اشرف ، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی شامل ہوں گے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ قومی ٹیم کے بھی 15 رکنی اسکواڈ میں پی ایس ایل سے 3 لڑکوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔15 رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری، حسین طلعت، آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
البتہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے فاسٹ بولرز راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی 12 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں۔