پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

Last Updated On 01 April,2018 03:08 pm

ویسٹ انڈین ٹیم بارہ برس بعد پاکستان آئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا ،

کراچی (دنیا نیوز ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم 12 برس کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔ آج کے میچ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔