پہلا ٹی ٹونٹی ، میچ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

Last Updated On 01 April,2018 09:32 am

میچ دیکھنے کیلئے شائقین کو شام سات بجے تک سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ، خصوصی شٹل سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

کراچی (دنیا نیوز ) پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کرکٹ مداحوں کو پی سی بی کی جانب سے شام سات بجے تک سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی اس کے بعد سٹیڈیم کے دروازے بند کر دیئے جائیں گے، پی سی بی کی جانب سے شائقین کیلئے خصوصی شٹل سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔