سڈنی: (دنیا نیوز) بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں اسٹیو سمتھ کے بعد سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے بھی قوم اور مداحوں سے معافی مانگ لی، وارنر پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔
احساس جرم نے اسٹیو سمتھ کے بعد نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو بھی رلا دیا۔ وارنر نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیمپرنگ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شائقین سے معافی مانگ لی۔ وارنر کا کہنا تھا وہ شاید اب اپنے ملک کی جانب سے کبھی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ٹیمپرنگ کے ماسٹر مائنڈ کا پوچھا جس پر وارنر جواب دیئے بغیر کمرے سے نکل گئے۔