دورہ پاکستان ، ویسٹ انڈیز کی 13 رکنی ٹیم کا اعلان

Last Updated On 30 March,2018 09:38 am

جیسن ہولڈر کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد جیسن محمد کو ویسٹ انڈیز ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے

کراچی (دنیا نیوز ) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے والی تیرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ جیسن محمد کو کپتان مقرر کر دیا گیا۔ کراچی میں تین ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے آنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

جیسن ہولڈر کے انکار کے بعد تیرہ رکنی مہمان ٹیم کی قیادت کا سہرا جیسن محمد کے سر سجایا گیا ہے۔ دورہ کرنے والی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں مارلن سیموئلز، سیموئل بدری، دنیش رامدین، چیڈ وِک والٹن، آندرے فلیچر اور ریاض ایمرٹ شامل ہیں۔