جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لہمن نے چوتھے ٹیسٹ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ڈیرن لہمن پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ بھی ہو گئے۔
ڈیرن لہمن نے کہا کہ اگرچہ میں نے اس سے قبل میڈیا کو کہا تھا کہ میں مستعفی نہیں ہوں گا لیکن اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ کی وطن واپسی اور اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بعد میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے امید ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ معاملے کا پوری طرح جائزہ لینے کے بعد عوام کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر سکے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لہمن نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ ان کا بطور آسٹریلوی کوچ آخری میچ ہوگا، کھلاڑیوں کو اس طرح الوداع کہنا میری زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔
"The team has been seen quite negatively in recent times and there is a need for us to change some of the philosophies about the way we play."
— ICC (@ICC) March 29, 2018
Darren Lehmann has tendered his resignation as Australia head coach.https://t.co/NGUWL3qp9O pic.twitter.com/yJ6YfyKwlY