ویسٹ انڈیز کی ٹیم آرہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں: نجم سیٹھی

Last Updated On 29 March,2018 06:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جب ٹکٹیں بکنا شروع ہو گئی تو مطلب ویسٹ انڈیز بھی پاکستان آ رہی ہے۔

نجم سیٹھی کو تو حیرت ہے ٹکٹیں بکنے کے باوجود کچھ لوگوں کو سیریز کے انعقاد پر شک ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں پاک ویسٹ انڈین کرکٹ سیریز کے لوگو کی رونمائی اس بات کا ثبوت ہے کہ سیریز اب ضرور ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سے بھی معاملات دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد خوشخبری بھی ملے گی، امریکا میں سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے نجم سیٹھی نے بتایا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز ہے تاہم اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کا بڑا برانڈ بن چکا ہے مگر وہ یہ نہیں بتانا چاہتے کہ اس سے بورڈ نے کمایا کتنا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز یکم اپریل سے کراچی میں شروع ہو گی۔ مہمان کھلاڑی اکتیس مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔