ممبئی: (ویب ڈیسک) آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن کو آئندہ ماہ شیڈول لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے اپنی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔
سن رائزرز حیدر آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں ولیمسن کو کپتان بنانے پر خوشی ہے اور امید ہے کہ وہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے فتوحات دلانے میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپنر وارنر نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے عائد کردہ ایک سالہ پابندی کے بعد حیدرآباد ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن کو آئندہ ماہ شیڈول لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے سن رائزرز حیدرآباد کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔