کوچی: ( آن لائن ) کیرالہ کی ریاستی کرکٹ ٹیم کا سابق کپتان روہن پریم جعلی ڈگری پر سرکاری ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کیخلاف اکاؤٹنٹ جنرل آفس نے کیس بھی درج کرا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 31سالہ پریم نے 2015میں بطور آڈیٹر ملازمت حاصل کی اور اتر پردیش کی ایک یونیورسٹی کی سند جمع کرائی جہاں پتہ کرنے سے جواب ملا کہ اس نام کا کوئی طالب علم زیر تعلیم نہیں رہا ہے ۔