ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ،قومی ٹیم کی تیاریوں کا آغاز

Last Updated On 30 March,2018 11:13 am

نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بائولنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان ماری

کراچی (دنیا نیوز ) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان ٹیم نے نیشنل سٹیڈیم میں تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کر دی گئی جبکہ حسن علی کہتے ہیں پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔

روشنیوں کے شہر میں عالمی کرکٹرز کی کہکشاں اترنے کو تیار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے شاہینوں کا نیشنل سٹیڈیم میں پڑاؤ جاری ہے جس کے دوران شاہینوں نے بیٹنگ اور بائولنگ میں خوب جان ماری۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے لوگو کی بھی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کا بڑا برانڈ بن چکا ہے۔

قومی آل راؤنڈر حسن علی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل فائنل سے دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شام چھ بجے دوبارہ شروع ہوگا۔