کراچی: دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Last Updated On 02 April,2018 07:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

کپتان سرفراز نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ویسٹ انڈیز کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، بولرزاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کوشش ہے آج بھی بہتر کھیل پیش کروں۔

ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کاکہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔