پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، دوسرا ٹی ٹونٹی آج ہوگا

Last Updated On 02 April,2018 12:17 pm

قومی کرکٹ ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج پھر چوکے چھکوں کی برسات ہو گی، پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں شام سات بجے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ان ایکشن ہوں گی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج بھی ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا۔

سرفراز اور جیسن محمد الیون شام سات بجے میدان میں اتریں گے، سیریز میں اِن رہنے کیلئے مہمان ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ہوگا، گزشتہ روز افتتاحی مقابلے میں گرین شرٹس کو 143 رنز کی بڑی فتح ملی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 60 رنز ہی بنا سکی، چار بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے، دوسرے مقابلے میں مہمان ٹیم کی جانب سے کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹیم سرفراز وِننگ کمبی نیشن برقرار رکھے گی۔ پاکستان آج کامیابی کی صورت میں تین میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلے گا۔