لاہور: (ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر میں اضافہ، موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ہونڈا نے رواں سال اپنی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا۔
پاکستان میں مقبول موٹر سائیکل کمپنی ہونڈا نے اپنی قیمتوں میں 5 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے روپے کی قدر میں کمی کو جواز بناکر رواں سال میں دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہونڈا سی ڈی۔70 کی قیمت میں 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
70 ڈریم اور Pridor کی نئی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب 68 ہزار 500 روپے اور 88 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ہونڈا 125 کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ کیا گیا۔ ہونڈا 125 ڈیلکس اور سی بی۔ 150 کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہونڈا کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اپریل 2018 سے ہوگا۔
خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا نے رواں سال کے آغاز پر بھی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اور 3 ماہ کے دوران اب دوسری یہ اضافہ کیا گیا۔