کرکٹ میلہ ، کراچی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

Last Updated On 01 April,2018 03:21 pm

پولیس اور رینجرز نے میچ کو ہر طرح سے پرامن بنانے کیلئے گرائونڈ کے اندر اور باہر پوزیشنز سنبھال لیں

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں کرکٹ میلے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے گرائونڈ کے اندر اور باہر اپنی پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ دوسری جانب سٹیڈیم کے اطراف میں سڑکیں بند کر کے سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ میچ کو ہر طرح سے پرامن اور یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فضا سے بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ میچ کے دوران کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پیش نہ آئے۔