کراچی (دنیا نیوز) دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 206رنز کا ہدف دیا ،جس کے تعاقب میں کالی آندھی 123رنز پر ہی تھم گئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے چیڈوک والٹن 40،دنیش رام دین21،کیمون پال 17،جیسن محمد 15رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Babar Azam is the Man of the Match for his outstanding innings#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/DLHAT5BIvu
— PCB Official (@TheRealPCB) April 2, 2018
Pakistan win the second #PAKvWI T20I by 82 runs to take the 2-0 lead in the series.#ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/rGZkjnfuFO
— PCB Official (@TheRealPCB) April 2, 2018
اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ تو گیارہ کے مجموعے پر گری، فخر زمان چھ رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، پھر بابر اعظم اور حسین طلعت نے ذمہ داری دکھائی، دونوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچریاں مکمل کیں۔
SIX! 16.1 Kesrick Williams to Babar Azam
— PCB Official (@TheRealPCB) April 2, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/JsqpSnbDi1#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/wJ0qVzLQJp
ایک سو تیس رنز پر دوسری وکٹ کا نقصان ہوا۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں ٹوٹل میں ایک سو انیس رنز کا تگڑا اضافہ ہوا۔ شاندار ففٹی سے کیرئر کے دوسرے ہی میچ کو یادگار بنانے والے حسین طلعت تریسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Brilliance of Babar Azam and Hussain Talat take Pakistan to their highest ever T20I total. All three have come in the three T20Is played at the NSK!
— PCB Official (@TheRealPCB) April 2, 2018
For Live Updates: For Live Updates: https://t.co/LKpRmSuPqd#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/9awHr01aJE
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ سے پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ شازیہ خشک نے بھی پرفارم کیا جس نے شائقین کو مزید پُرجوش کردیا ۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔