کراچی: تیسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Last Updated On 03 April,2018 07:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری تین ٹوئنٹی میچز پر مبنی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع  ہو گا۔  ٹاس جیتنے والے کپتان جیسن محمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگارہے، 180 تک کاہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کریں گے ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، شاہین آفریدی اورعثمان شنواری ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو 3میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔