لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے، کپتان سرفراز احمد کراچی جبکہ دیگر پلیئرز کی پرواز نے لاہور میں لینڈ کیا۔ انہوں نے کہا چیمپئنز ٹرافی ماضی کا حصہ ہے اب آگے بڑھنا ہوگا، رمضان المبارک ہمشہ یادگار رہتا ہے، قوم کی دعائیں ساتھ ہوتی ہیں۔
قومی ٹیم برآستہ دبئی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی، گرین شرٹس نے انگلینڈ سے دو جبکہ آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ کھیلا تھا جنکہ انگلش ٹیم سے دو ٹیسٹ میچوں کی سریز ایک ایک سے برابر ہوئی تھی۔ شاہینوں نے دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں سکاٹ لینڈ کو زیر کیا تھا، قومی کرکٹ ٹیم کے لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں حسن علی، فہیم اشرف، احمد شہزاد، راحت علی اور آصف علی شامل ہیں۔
ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اکثریت کاخیال تھا ٹیم ہارکر آئے گی، لیکن نوجوان کھلاڑٰیوں پر مشتمل ٹیم کا جیتا بڑی کامیابی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے سرفراز کا کہنا تھا کہ برازیل کو ہمیشہ سپورٹ کیا، اس بار بھی ان کی فیورٹ ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔