لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز نے افغان پریمئیر لیگ کے لیے این او سی نہ ملنے پر اپیل کی آواز بلند کر دی۔
پانچ اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہونے والی افغان پریمئر لیگ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹرز نے این او سی کے لیے پی سی بی سے رابطہ کر لیا۔ کرکٹر کامران اکمل اور محمد عرفان سمیت کھلاڑیوں نے این او سیز کے لیے اپیل کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے موجودہ کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر آل راؤنڈر سہیل تنویر پہلے ہی نظر ثانی کا کہہ چکے ہیں۔
ادھر کرکٹرز نے این او سی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نہ تو اتنے پیسے ملتے ہیں نہ پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں موقع ملتا ہے ساتھ ہی کہا کہ این او سی کے حوالے سے بورڈ کو پالیسی واضح کرنی چاہیے، کیونکہ اس غیر یقینی صورت حال سے نقصان ہوتا ہے۔