پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع

Last Updated On 15 November,2018 03:47 pm

ابوظہبی (دنیا نیوز) ٹی ٹوئنٹی پھر ون ڈے اور اب کرکٹ کے طویل فارمیٹ ٹیسٹ میں شاہینوں کا امتحان شروع، کل سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا افتتاحی میچ شروع ہو گا۔

سیریز کا افتتاحی میچ صبح گیارہ بجے شروع ہو گا، دونوں شارٹ فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کے بعد قومی شاہین طویل دورانیے میں بھی جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب ٹیم میں جوڑ توڑ کے لیے ٹیم کے بڑوں نے سر جوڑ لیے اور سنبھل کر کھیلنے کی مشقیں جاری ہیں جس میں بولنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انجری کا شکار امام الحق مکمل فٹ ہیں اور ہوسکتا ہے وہ پہلے ٹیسٹ میں اِن ایکشن نظر آئیں۔

ادھر مہمان کیویز نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کی ٹھان لی ہے لیکن ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا پلہ بھاری ہے۔

بائیس سیریز میں گرین کیپس نے تیرہ میں فتح سمیٹی اورصرف 3 میں کامیابی کیویز کو ملی لیکن دوہزار سولہ کی سیریز میں بلیک کیپس نے ٹیم پاکستان کو دو صفر سے ہرایا یعنی وائٹ واش کیا تھا۔