دبئی: (دنیا نیوز) سیریز کے دوسرے ون ڈے میں گیند لگنے سے زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کے سٹی سکین سمیت تمام رپورٹس کلیئر آ گئیں، نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن معرکہ میں شرکت کا حتمی فیصلہ فزیو ٹیم کی رپورٹ کے بعد ہی کیا جائے گا۔
ابوظہبی میں کیوی بولر لوکی فرگوسن کی گیند لگنے سے زخمی ہونے اور پھر سپتال پہنچ جانے والے امام الحق کی حوصلہ افزا رپورٹ آئی ہیں۔ شعیب ملک نے امام الحق کے ساتھ تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اوپنر امام الحق بالکل خیریت سے ہیں۔
He’s just fine #Alhumdulilah! Fine knock today boi #PakVsNZ pic.twitter.com/gcrFg0oK3y
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) November 9, 2018
سیریز کے دوسرے ون ڈے میں 16 رنز پر کھیلتے ہوئے 22 سالہ اوپنر کیوی بولر کی گیند کو جج نہ کر پائے، ہیلمٹ پر گیند لگنے سے وہ لڑکھڑا کر گر پڑے، جنہیں فوری طبی امداد دی گئی، جس کے بعد کھلاڑی کی حالت کو تسلی بخش قراردیا گیا لیکن تفصیلی چیک اپ کے لیے انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔