لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کا بھارتی ویمن ٹیم کی کوچنگ کے لئے درخواست کا انکشاف ہوا ہے، لاعلم پی سی بی حکام نے دامن بچاتے ہوئے کہا وہ درخواست واپس لے چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کا قومی ویمن ٹیم کی کوچنگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے 2020 تک معاہدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کو خبر ہوئی کہ مارک کولز نے بھارتی ویمن ٹیم کے کوچ کے لئے درخواست دی تھی اور مارک کولز شارٹ لسٹ بھی کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کوچ نے پی سی بی کو بتایا کہ ایجنٹ نے بھارتی ویمن کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی اور بھارت کے رابطہ کرنے پر درخواست واپس لے لی تھی۔ پی سی بی حکام نے درخواست کا جمع ہونا غلط فہمی قرار دے دیا۔