دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے پاک بھارت معاملے کے قانونی اخراجات پر فیصلہ سنا دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نو کروڑ سے زائد کی رقم ادا کرنا ہو گی۔
آئی سی سی نے مسلسل دوسرا فیصلہ بھارت کے حق میں سنایا، پہلے پاکستان کا بھارت کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ بھارت کے حق میں دیا اور اب بھارتی بورڈ کا پاکستان پر اخراجات کی رقم دینے کے کیس کا فیصلہ بھی انہی کے حق میں سنا دیا۔
پی سی بی کو بی سی سی آئی کے اخراجات کا 60 فیصد ادا کرنا ہو گا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 15 کروڑ روپے خرچ ہونے کا دعوی کیا تھا۔