ڈھاکا: (ویب ڈیسک) مشرفی مرتضیٰ اس مرتبہ قومی انتخابات میں حکمران عوامی لیگ کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں، انھوں نے سابق عظیم کرکٹر اور موجودہ پاکستانی وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ جس مقام پر عمران خان پہنچے ہیں وہاں پر لوگ چاہ کر بھی نہیں پہنچ سکتے
بنگلادیش کے ون ڈے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میری خواہش صرف چیریٹی اور کھیلوں کیلیے کچھ کرنے کی ہے، میں اپنے حلقہ انتخاب کی بہتری کیلیے کام کروں گا۔
سیاست میں انٹری دینے والے بنگلادیشی ون ڈے کپتان مشرفی مرتضیٰ کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے کی افواہیں زور پکڑگئیں، کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ کی صورت میں مشرفی اپنے ملک میں آخری ون ڈے کھیل چکے ہیں،آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ سے قبل اب بنگال ٹائیگرز اپنے ہوم وینیوز پر کوئی انٹرنیشنل ایک روزہ میچ نہیں کھیلیں گے۔
مشرفی مرتضیٰ نے کہاکہ میں ورلڈ کپ کے بعد کیاکروں گا اس کا فیصلہ میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کے آخری میچ کے بعد سناؤں گا۔