پرتھ: (دنیا نیوز) کینگروز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 132 رنز بنا کر بھارت پر 175 کی برتری حاصل کر لی۔ دنیا کی تیز ترین پچ پر آف سپنر نیتھن لیون نے پانچ شکار کئے۔
پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو تراسی رنز پر آؤٹ ہو گئی، کپتان ویرات کوہلی نے سنچری سکور کی۔ دنیا کی تیز ترین پچ پر آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون نے شاہکار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بھارتی بلے باز ٹھکانے لگائے۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر ایک سو بتیس رنز بنا لئے ہیں۔ یوں کینگروز نے بھارت کے خلاف ایک سو پچہتر رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔