پرھت: (دنیا نیوز) دنیا کی تیز ترین پچ پر بھارتی اسپنرز نے کینگروز بلے بازوں کو خوب گھمایا۔
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 277 رنز بنا لیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکوس ہیرس، ایرن فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ میچ کے دوران ویرات کوہلی نے سلپ میں دو ناقابل یقین کیچ لئے۔
چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو میزبان ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔