لاہور: (ویب ڈیسک) سابق قومی ویمن کرکٹرشرمین خان لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 48 برس تھی، انھوں نے 26 ون ڈے انٹرنیشنل سمیت 28 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
ذرائع کے مطابق سابق قومی ویمن کرکٹر شرمین خان دو دن قبل برطانیہ سے پاکستان آئی تھیں تاہم نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہونے کے سبب لاہور میں انتقال کر گئیں۔
شرمین خان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بانی کھلاڑیوں میں شامل رہیں اور خواتین میں کرکٹ متعارف کرانے میں اہم کردار اداکیا۔ انھوں نے 1996 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ممبر شپ حاصل کی اور 26 ون ڈے انٹرنیشنل سمیت 28 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اہلخانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین دوپہر کو لاہور میں ہو گی۔