ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت کی ایک بار پھر کھیل پر سیاست، ایشیا کپ 2020 پاکستان میں آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار کر دیا، اپنے میچز کے وینیوز تبدیل کرنے کا اصرار پھر سے دہرا دیا، اس سے پہلے ایشیا کپ کی پاکستان میزبانی پر اعتراض اٹھا دیا تھا۔
صرف اتنا ہی نہیں گذشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نام نہاد اسپورٹس لور بھارت نے شرکت نہیں کی تھی، رواں سال صرف پاکستان کی میزبانی نہ کرنے کی ہٹ دھرمی پر بھارت نے ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات میں کرایا تھا۔