شاہینوں کا پہلا امتحان: پاک جنوبی افریقہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل کھیلا جائیگا

Last Updated On 25 December,2018 11:55 am

سینجورین: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے سینچورین میں شروع ہو گا، میچ سے قبل قومی ٹیم کو کو بڑا دھچکا لگ گیا، انجری کا شکار محمد عباس اور شاداب خان اِن ایکشن نہیں ہوں گے۔

کندھے کی انجری کا شکار سٹار فاسٹ بولر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، سینچورین ٹیسٹ میں کم بیک کرنے والے محمد عامر کی انٹری متوقع ہے۔ حریف بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے قومی لیگ سپنر شاداب خان بھی انجری کے باعث ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

اوپنر فخر زمان بھی فٹ ہوگئے، امام الحق کی بھی حتمی الیون میں شمولیت یقینی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں کھیلا جائے گا۔