لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تمام معروف کرکٹرز پاکستان آئیں گے جبکہ اسٹریلیا سمیت غیر ملکی ٹیموں سے رابطے میں ہیں. ٹاسک فورس صرف اپنی تجاویز دے سکتی ہے، گرانٹ حکومت جاری کرتی ہے.
قذافی اسٹیڈیم میں یو کے اور سپورٹس جرنلسٹس کرکٹ میچ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی مہمان خصوصی بنے، غیر رسمی گفتگو کے دوران چئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بورڈز کے ساتھ سیریز پر بات چیت جاری ہے۔ پی ایس ایل میں تمام معروف کرکٹرز پاکستان آکر کھیلیں گے۔
احسان مانی نےمزید کہا کہ سفارشات وزیراعظم کو بھیجوا دی ہیں۔ فنڈز دینا حکومت کا کام ہے مگر ہاکی فیڈریشن منصوبہ تو بتائے پھر فنڈز بھی مل جائیں گے۔ جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں تبدیلی کے لئے حکومت مداخلت نہیں کر سکتی۔