گوگل کا ڈوڈل پہلے پاکستانی کرکٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کے نام

Last Updated On 17 January,2019 06:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار کا 94واں یوم پیدائش منایا گیا ، گوگل نے اپنا ڈوڈل مرحوم لیجنڈ کرکٹر کے نام کر دیا۔

عبدالحفیظ کاردارنے 27 ٹیسٹ کھیلے۔ وہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان تھے۔ انہوں نے انیس سو چھالیس سے انیس سو اٹھاون تک بارہ سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی۔

عبدالحفیظ کاردار 17جنوری انیس سو پچیس کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے 94ویں یوم پیدائش پر گوگل نے انہیں ڈوڈل بنا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

عبدالحفیظ کاردار انیس سو بہترسے ستتر تک پانچ سال پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔

رکٹ سے ہٹ کر وہ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہے جس کی وجہ سے لوگ ان کی خدمات آج بھی یاد کرتے ہیں۔

انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا، جس میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی شامل ہے۔

عبدالحفیظ کاردار 21 اپریل 1996 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے لیکن کرکٹ کی دنیا میں ان کا نام آج بھی سرفہرست ہے۔