نیپئر: (دنیا نیوز) بارش یا کم روشنی نہیں بلکہ سورج کےباعث میچ روک دیا گیا، کرکٹ کی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ انڈیا اورنیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے کے دوران نیپیر میں پیش آیا۔
کرکٹ کی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ نیوزی لینڈ کے شہر نیپیر میں پیش آیا۔ بھارتی بلے بازوں نے امپائرز سے سورج کی کرنیں آنکھوں میں پڑنے کی شکایت کی تھی۔
واضح رہے کہ کرکٹ کے میدان میں پچ کی سمت شمال اور جنوب کی جانب ہوتی ہے تاہم نیپیر یں بنائی گئی پچ کا رخ مشرق اور مغرب کی جانب ہے۔
اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ کیوی ٹیم ایک سوستاون رنز پر ڈھیر ہوئی۔