وسیم اکرم کو ’’مسٹری سپنر‘‘ کی کمی محسوس ہونے لگی

Last Updated On 22 January,2019 05:04 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان وسم اکرم کو قومی کرکٹ ٹیم میں ’’مسٹری سپنر‘‘کی کمی محسوس ہونے لگی، لیجنڈری فاسٹ باولر نے کہا ہے کہ ملک میں صلاحیت کی قطعی کوئی کمی نہیں۔ لیکن گرین شرٹس کے پاس ایسا کوئی سپنر موجود نہیں جو بڑی بدقسمتی کی بات ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ افغانستان جیسی ٹیم کے پاس بھی راشد خان، مجیب الرحمن اور ظاہر خان کی شکل میں ایسے تین سپنرز موجود ہیں لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ اس مشکل کا حل تلاش کرے اور کوئی ماہر مسٹری سپنر سامنے لایا جائے ۔