لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ دونوں کے کپتان ویرات کوہلی مقرر کئے گئے ہیں۔ ون ڈے میں ایک بھی قومی کرکٹر نہں جب کہ ٹیسٹ میں واحد کھلاڑی محمد عباس شامل ہیں۔
آئی سی سی نے دنیا بھر کے کرکٹرز کو ملا کر ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ون ڈے میں کوئی پاکستانی نہیں جب کہ ٹیسٹ میں صرف ایک محمد عباس شامل ہیں۔ ون ڈے ٹیم میں بھارتی روہت شرما، ویرات کوہلی، کلدیپ یادیو، جسپریت بھمرا، انگلینڈ کے جونی بیرسٹو، جوئے روٹ، بین اسٹوک نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر، جوس بٹلر، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان اور افغانستان کے راشد خان شامل ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی ویرات کوہلی مقرر ہیں۔ کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، ڈیموتھ کارونارتنے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ریشابھ پانٹ، جیسن ہولڈر کگیسو ربادا، نیتھن لیون، جسپریت بھمرا اور واحد پاکستانی محمد عباس ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔