لندن: ( آن لائن ) انگلینڈ میں مئی تا جولائی شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019کی آن لائن ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کا اعلان کر دیا۔
ورلڈ کپ 2019 کے بعض ٹکٹس 12 ہزار پانڈ سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس ویب سائٹ پر 104 مرتبہ فروخت ہوا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کا 150 پانڈز والا ٹکٹ بلیک میں 12 ہزار پانڈز میں فروخت کے لیے موجود ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول بڑے ٹاکرے کے ٹکٹس بھی بلیک میں فروخت ہورہے ہیں،اس مقابلے کا 150 پانڈز والا ٹکٹ بلیک میں 3 ہزار 800 پانڈز میں آن لائن دستیاب ہے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ٹکٹ دوبارہ فروخت کرنا قانونی طور پر جرم تو نہیں ہے لیکن بلیک کی قیمت نا قابل قبول ہے، ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہو گا جو 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا، میزبان انگلینڈ پہلے میچ میں اوول کرکٹ گرانڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔