بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ کو اناسی رنز سے شکست، سڈنی سکسرز فاتح

Last Updated On 20 January,2019 08:29 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز ،نے برسبین ہیٹ کو اناسی رنز سے ہرا دیا۔ جیمز وِنس نے پچہتر رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

 

آسٹریلیا میں چوکوں چھکوں کا بہار، سڈنی سکسرز کے برسبین ہیٹ کے خلاف ایک سو ستتر رنز، جیمز وِنس نے پچہتر رنز بنائے جس میں انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

جوش لالور کے پانچ شکار، جواب میں برسبین ہیٹ اٹھانوے رنز پر ڈھیر، سات بلے بازڈبل فگر میں نہ جا سکے۔ ٹام کیوران اور سین ایبٹ نے تین تین وکٹیں اڑائیں۔