دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Last Updated On 22 January,2019 03:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے جس کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیت لیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی. شاہینوں کو ون‌ ڈے کے پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

ون ڈے سیریز کا معرکہ، شاہین اور پروٹیز کے دوسرے میچ کیلئے ٹاس ہوا جو جنوبی افریقہ نے جیت لیا۔ شاہینوں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی ہے۔ دوسرے میچ کا میدان ڈربن میں سجایا گیا ہے۔ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پورٹ الزبتھ۔ میں پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

محمد حفیظ کارکردگی دہرانے کیلئے پرعزم ہیں اور اوپنر امام الحق بھی پروٹیز پر دھاک بٹھانے کو تیار ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلنے کے لئے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

آج کے میچ کے کواڈ میں تبدیلی کا امکان نہیں، فخر زمان اور امام الحق ہی اوپنرز کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے جب کہ بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ٹیم ان ایکشن ہو گی۔