دوسرا ون ڈے، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

Last Updated On 22 January,2019 09:29 pm

ڈربن: (ویب ڈیسک) دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم پینتالیس اعشاریہ 5 اوورز میں 203 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ حسن علی نے شاندار59 رنز سکور کیا, ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم گزشتہ میچ میں لمبی اننگز کھیلنے والے امام الحق صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے بابراعظم 37 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

37 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اوپنر فخرزمان بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک اور شاداب خان نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم شاداب خان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

32 ویں اوور میں پاکستان کی 7 وکٹیں 112 رنز پر گرنے کے بعد ٹیم کے لیے 150 رنز کا ہندسہ بھی ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔

لیکن اس موقع پر حسن علی اور سرفراز احمد نے نویں وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کی شراکت قائم کی۔ 202 رنز پر سرفراز احمد 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد اسی اوور 5 پانچویں گیند پر حسن علی بھی 6 لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

 اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عماد وسیم اور عثمان خان شنواری کی جگہ حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پریٹوریس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سریز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو کلین سوئپ کیا تھا جب کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی