لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیزن فور کیلئے آج اضافی ڈرافٹنگ کی گئی جس کے دوران ملتان سلطانز نے آندرے رسل اور پشاور زلمی نے آ ندرے فلیچر کو منتخب کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں زور وشورسے جاری ہیں، پی ایس ایل سیزن 4 کیلئے آج اضافی ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں پہلے سٹیو اسمتھ شامل تھے جن کی جگہ اب آ ندرے رسل کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے وقار سلام خیل کی جگہ آ ندرے فلیچر کو شامل کرلیا۔ قبل ازیں سپر لیگ کے لئے 20 نومبر کو کی گئی ڈرافٹنگ میں ٹیموں کے 20رکنی سکواڈ مکمل کر لئے گئے تھے۔
پی ایس ایل فور اگلے ماہ کی 14 تاریخ سے شروع ہو گی اور اس کے میچز 17 مارچ تک جاری رہیں گے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال کیلئے 3 میچ لاہور اور 5 کراچی میں شیڈول کئے گئے ہیں جن میں فائنل میچ بھی شامل ہے۔