کیویز کو مات ‘بھارت پہلے ون ڈے میں 8وکٹوں سے کامیاب

Last Updated On 24 January,2019 09:12 pm

نیپئر:‌(روزنامہ دنیا ) بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

وزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 38 اوور زمیں 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کین ولیم سن 64رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ،روزٹیلر 24،سنٹینر14،ٹام لیتھم11اورنکولس 12رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے بازدہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔کلدیپ یادیونے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم محمد شامی کی 6اوورزمیں 19رنز دیکر 3وکٹوں کی کارکردگی نے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قراردلوایا۔بارش کے باعث بھارت کو 49اوورزمیں 156رنزبنانے کا ہدف ملا جو اس نے 2وکٹوں کے نقصان پر 34.5اوورزمیں 156رنزبناکر پوراکرلیااورسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ویرات کوہلی 45اورروہیت شرما 11رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،شیکھردھاون 75اورامباتی رائیڈو 13رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔فرگوسن اور بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔