متعصبانہ فقروں کا نشانہ بنے فیلوک وائیو نے سرفراز کو معاف کر دیا

Last Updated On 25 January,2019 05:57 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) نسلی امتیاز کے معاملے پر پروٹیز کرکٹر فیلوک وائیو نے سرفراز احمد کو معاف کر دیا، قومی کپتان نے جنوبی افریقن عوام سے بھی معافی مانگ لی۔

پروٹیز کرکٹر فیلوک وائیو نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے دوران خود کو کالا کہنے پر کپتان سرفراز احمد کو معاف کر دیا۔ سرفراز نے فیلوک وائیو سے ملاقات کی۔ پروٹیز آل راؤنڈر نے قومی کپتان کی معافی قبول کر لی۔

سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ جنوبی افریقن عوام بھی انہیں معاف کردیں گے۔ پروٹیز قائد فاف ڈو پلیسز سرفراز کے معاملے پر پہلے ہی درگزر کر چکے ہی۔ دوسرے ون ڈے میں کپتان سرفراز کے منہ سے ادا کالا کے لفظ نے دنیا ئے کرکٹ میں ہلچل مچا دی تھی۔

کھیل کی عالمی باڈی آئی سی سی نے سرفراز احمد کوکیا سزا سنائے گی، سبھی نے آئی سی سی پر نظریں جما لیں ہیں۔