لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کو جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، چوتھے ون ڈے کیلئے جوہانسبرگ میں میدان سجایا گیا ہے۔ آج کے میچ کی اہم بات سرفراز کی بجائے شعیب ملک کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. پروٹیز کی 5 وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے.
سیریز کے چوتھے ون ڈے کیلئے آج جوہانسبرگ میں میدان سج گیا۔ شعیب ملک نے آج شاہینوں کی کمان سنبھالی ہے اور ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کوپانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ سرفراز احمد آج میچ نہیں کھیل رہے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ایک افسوسناک واقعے کے بعد کپتانی کی ذمہ داری انھیں سونپی گئی ہے وہ کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد پر آئی سی سی نے متعصبانہ جملوں پر سزا کے طور پر 4 میچوں کی پابندی عائدکی ہے۔
جنوبی افریقن ٹیم کا یونیفارم تبدیل ہو گیا، پروٹیز کھلاڑیوں نے آج گلابی وردی زیب تن کی ہے۔ جوہانسبرگ سٹیڈیم میں قومی ٹیم سات میں سے چھ ون ڈے ہارچکی ہے۔