دوسرا ون ڈے: پاکستان کو انگلینڈ نے نہیں، بال ٹمپرنگ نے ہرایا؟

Last Updated On 15 May,2019 12:25 pm

لندن: (دنیا نیوز) دوسرے ون ڈے میں لیام پلنکٹ کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ امپائرز کا گیند کی خراب حالت کا نوٹس نہ لینا بھی سوالیہ نشان؟ آئی سی سی نے تردید کر دی۔

جان لڑائی، بازی پلٹائی لیکن پھر بھی فتح ہاتھ نہ آئی۔ پاکستان دوسرا ون ڈے کیسے ہارا؟ میزبان انگلش ٹیم کی دھوکے بازی سے پردہ اٹھ گیا۔

برطانوی فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ کی گیند سے چھیڑ چھاڑ اور مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کرکٹ میں تہلکہ مچ گیا۔ سنچری میکر فخر زمان بال ٹمپرنگ کا نشانہ بنے۔

امپائر ز کا گیند کی خراب حالت کا نوٹس نہ لینا بھی سوالیہ نشان بن گیا۔ بلے باز عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی انگلش باؤلرز کی دونمبری کا شکار ہوئے۔

کپتان سرفراز آخر تک ڈٹے رہے تاہم حریف ٹیم کی مبینہ بال ٹمپرنگ کے سبب ٹیم کی کشتی پار نہ لگا سکے۔ ساؤتھمپٹن میں پاکستان نے 373 کے جواب میں تین سو اکسٹھ رنز بنا ئے تھے۔ آئی سی سی نے دوسرے ون ڈے میں بال ٹمپرنگ کی تردید کر دی ہے۔