قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: شاداب

Last Updated On 16 May,2019 01:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہیپاٹائٹس وائرس کو آؤٹ کر کے ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بننے والے سٹار لیگ سپنر شاداب خان کہتے ہیں انگلینڈ سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہے، ساتھ ہی امید دلائی کہ قومی ٹیم کم بیک کرنے بلکہ ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سیریز میں اچھے میچز ہورہے ہیں اورکھلاڑی فارم میں ہیں تاہم بولرز کی کارکردگی اچھی نہیں۔ آج کل کی کرکٹ فاسٹ ہوگئی ہے، زیادہ سے زیادہ وکٹس لینا چاہیے۔ 


شاداب نے ساتھ ہی ٹیم کا مثبت پہلو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کم بیک کرنے، ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔