پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن ٹیموں کا تیسرا ون ڈے ٹائی، سیریز بھی برابر‌

Last Updated On 15 May,2019 12:25 pm

بینوئی: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقن ویمن ٹیموں کا تیسرا ون ڈے ٹائی ہوگیا، سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔

بینوئی میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے 6 وکٹوں پر 265 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ٹیم بھی 9 وکٹوں پر 265 رنز بنا سکی اوریوں یہ میچ ٹائی ہو گیا۔

جویریہ خان نے چوہتر اور عالیہ ریاض نے اکہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ویمن آف دی میچ عالیہ ریاض نے دو شکار کئے۔ آئی سی سی چیمپئن شپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔