لاہور: (دنیا نیوز) ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ ایک سو سنتالیس وکٹیں اڑانے والی دنیا کی پہلی بولر بن گئیں۔
ویمن کرکٹ کے میدان میں قومی کھلاڑی ثنا میر نے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ ایک سو سنتالیس وکٹیں اڑانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
آف سپنر ثنا میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیزا ستھالکر سے ریکارڈ چھینا۔ ثنا میر نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی چیمپئن شپ کے تیسرے ون ڈے میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔