پہلا ویمن ٹی ٹونٹی: پاکستان نے سائوتھ افریقہ کو بآسانی ہرا دیا

Last Updated On 16 May,2019 01:05 pm

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) قومی ویمن ٹیم نے سائوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں با آسانی فتح حاصل کر لی۔

پروٹیز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔ سائوتھ افریقن ٹیم کی کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکی۔ ٹراؤن نے 43 سکور کی باری کھیلی۔ کپتان سیونی لوس 10 رنز بنا سکیں۔

میچ میں پاکستان کی طرف سے ثناء میر نے 3، ندا ڈار نے 2، عالیہ ریاض اور نشرہ سندھو نے 1.1 وکٹ حاصل کی۔

 گرین شرٹس ٹیم نے ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ عمیمہ سہیل 10 اور جویریہ راﺅف بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئیں۔ 29 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم دبائو میں آئی توبسمہ اور ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کی۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 89 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔ ندا ڈار 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئیں۔ 53 رنز بنانے والی بسمعہ نے ارم جاوید کیساتھ مل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ندا ڈار کو آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 5 ٹی 20 میچوں میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔