انجلینا جولی فلم ’’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘‘میں ولن بنیں گی

Last Updated On 17 May,2019 12:00 pm

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) 2014 کی کامیاب فلم ’’میلیفسنٹ‘‘ میں اداکارہ انجلینا جولی نے ایک جادوگرنی کا کردار نبھایا تھا اور اب وہ اس فلم کے سیکوئل ’’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘‘ میں ایک ولن کے روپ میں نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2014 میں فلم کی کامیابی کے بعد ہی ڈزنی نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا تھا اور تب سے ہی اس پر کام چل رہا تھا۔

نئی فلم کی کہانی مصنف لنڈا ولورٹن نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات جوئچم روننگ نے دی ہیں۔ فلم ’’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘‘ رواں سال 18 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔