لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ، فلم پروڈیوسر و ہدایتکارہ ریما خان تیزاب کے حملوں میں جلی ہوئی عورتوں کیلئے چلائی جانے والی مہم کی سفیر بن گئیں وہ معروف بیوٹیشن مسرت مصباح کی کوششوں میں ان کاساتھ دیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تیزاب گردی انتہائی گھناونا جرم ہے جس میں خواتین کو چھوٹے چھوٹے تنازعات پر تیزاب پھینک کر ان کا چہرہ بگاڑ دیا جاتا ہے اور وہ ساری عمر کیلئے اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ ریما نے خواتین کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اس سنگین جرم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے علاوہ اس کی روک تھام کیلئے جامع قانون سازی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کااستعمال کریں گی۔