کراچی: (روزنامہ دنیا) سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی ایک بار پھر سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے معاملے پر بول پڑے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ برطانوی اخبار کو سلمان بٹ کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی معلومات انہوں نے نہیں بلکہ ان کے دوست نے دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی آج تک شک کرتے ہیں کہ انہیں میں نے پھنسایا، ویسے اچھا ہوا یہ کھلاڑی پکڑے گئے ورنہ پاکستان کرکٹ کا بہت برا حال ہوتا۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں بھی 2010 کے بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے پردہ اٹھایا تھا۔