لندن: (دنیا نیوز) ورلڈکپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ جاری ہے جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 19 رنز بنا لیے ہیں۔
وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کے خلاف 59 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا، خطرناک بیٹسمین کرس گیل 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ادھر کارڈیف میں بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت کو 5 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا، شیکھر دھون ایک رن بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں بارش کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔